کراچی (صباح نیوز) سندھ حکومت نے پانچ سے پندرہ گریڈ کی سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے سندھ حکومت نیا مکینزم متعارف کروا دیا ہے ،جس کے تحت ہر محکمے کو الگ الگ اسکریننگ ٹیسٹ اب نہیں دینا ہوگا،
میٹرک ، انٹر اور گریجویشن کی کیٹیگری کے الگ الگ ایک دفعہ ٹیسٹ ہونگے،پاس ہونے والے امیدوار تین سال تک سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے اہل ہونگے،آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس پینتالیس فیصد ہونگے،متعلقہ محکمہ اور سلیکشن کمیٹی کامیاب امیدواروں کا انٹرویو کرے گی،امیدواروں کا اپنے ڈویژن ہیڈکوارٹر میں ٹیسٹ لیا جائے گا،
سندھ بھر کے مختلف محکموں میں پانچ سے پندرہ گریڈ کی پچاس ہزار نوکریاں دی جائیں گی،وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ یہ انتہائی زبردست قدم ہے ایک جنرل پول بنایا جائے گا،پہلے ہر محکمے کے الگ ٹیسٹ ہوتے تھے،
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس قسم کے پول ہوتے ہیں،جیسے نوکریاں آتی جائیں گی محکمے کے مطابق دیتی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے بعد جس محکمے میں امیدوار کی اسپیشلازیشن ہوگی اس کو وہ نوکری ملے گی،سردار شاہ نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی خواہش تھی ایسا مکینزم ہو جس سے زیادہ سے زیادہ نوکریاں دی جا سکیں۔