24ستمبرکا احتجاجی دھرنابجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوں اورمہنگائی میں اضافے اورلٹیروں کی مفت مراعات ختم کرنے کیلئے ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ 24ستمبرکوئٹہ میں احتجاجی دھرنابجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوں اورمہنگائی میں اضافے ،مفت خوروں ،لٹیروں کی مفت مراعات ختم کرنے کیلئے ہے پوری قوم کامطالبہ ہے کہ بجلی بلوں ،ادویات ،پٹرول،خوردنی اشیاء کی قیمتوں اورمہنگائی میں اضافہ واپس لیا جائے مراعات یافتہ اشرافیہ ،ججز،جرنیلزسمیت دیگر لاکھوں میں تنخواہ لینے والے آفیسرزکی بھاری بڑی بڑی مراعات ختم ،لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے بجلی چوری پر میٹراتارنے والے واپڈاکے ان اہلکاروں کو بھی پکڑیں جن کے تعاون سے بجلی چوری ہوتا ہے واپڈاکے ان اہلکاروں کو بھی پکڑیں جو زمینداروں سے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں بدقسمتی سے یہاں بڑے چوروں پر بس نہیں چلتا کمزروں پر زوراور حملہ آورہیں ۔

  اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ،بھاری قرضوں میں پھنسا کر مستقل دلدل میں پھنسا دیا مہنگائی ،بھاری سودی قرضوں کے ذمہ دارملک پر مسلط گزشتہ 75سالوں سے مسلط مسلم لیگ،پیپلزپارٹی اسٹبلشمنٹ،اشرافیہ ،پی ڈی ایم جماعتیں اورپی ڈی آئی ہیں بلوچستان کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوںسے خوشنما نعروں ،بے عمل وعدوں اورقومیت واسلام کو استعمال کرکے ووٹ لیا گیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے روزبروزبڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام پرروزگار کا واحد ذریعہ بارڈر تجارت بند کرکے نان شبینہ کے محتاج بنا دیاہے ۔چیک پوسٹوں بارڈرزساحل اورناکے پر عوام سے غنڈہ ٹیکس لینے والے بلوچستان کی تجارت ،سرحد وساحل سے مستفید ہورہے ہیں ان کا احتساب کرنے والاکوئی نہیں ۔بجلی ،پٹرول ،گیس ،ادویات کی قیمتوںمیں ناروااضافے کے خلاف 24ستمبراحتجاجی دھرنے میں کوئٹہ کے ہزاروں شہری تاجر برادری عوام الناس ،ٹرانسپورٹرز،نوجوان اور علمائے کرام2ستمبر کے کامیاب پرامن منظم ملک گیر ہڑتال کی طرح شرکت کرکے ظالموں کے خلاف بھر پورتوانا آوازبلند کریں گے۔عوام نے سب کو آزما لیا نااہل مفادپرستوں نے مختلف خوشنما نعروں سے عوام کو ورغلایا ووٹ لیکر خودمالا ہوئے جبکہ عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔

سیاسی پارٹیوں کوخاندانی پراپرٹیاں اور پارٹیوں پر قابض لوگ سیاست نہیں تجارت کرتے ہیں جماعت اسلامی حقیقی دینی نظریاتی جمہوری پارٹی ہے عوام نے سب کوآزما لیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جس پر اعتماد کرکے مسائل مشکلات اورپریشانیوں ومشکلات سے نجات ممکن ہے۔ قوم  جماعت اسلامی کاساتھ دیگی تو لوٹ مار ،قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کم ہوگی ۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران 24ستمبر دھرنے میں تاجر برادری ،علمائے کرام ،نوجوان سمیت ہر طبقہ فکر کوشرکت کی دعوت دیں تاکہ کامیاب تاریخی احتجاجی دھرنے کا انعقاد کرکے حکمرانوں کو قیمتوں میں اضافہ واپس لینے ،مراعات یافتہ مفت خوروں پر مفت گیس مفت بجلی ،مفت گھر،مفت گاڑی ،مفت پٹرول ،مفت علاج مفت تعلیم کی سہولیات ختم کرکے عوام کو ریلیف عوام کو ریلیف دینے کی راہ ہموار کی جائے۔ جماعت اسلامی اہل بلوچستان اور کوئٹہ کے شہریوں کو مسائل سے نجات ،سہولیات وضروریات کی فراہمی کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیکر مسائل ومشکلات کے مستقل دلدل سے نجات حاصل کریں۔  نگران حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اسٹبلشمنٹ،لٹیروں سیاست دانوں ،ججزوجرنیل سمیت مفت خوروں ،مراعات یافتہ طبقات،اوربڑی بھاری تنخواہیں لینے والوں پر مفت بجلی ،مفت گیس ،مفت گھر،مفت تعلیم ،مفت علاج بند کرنے کے بجائے بجلی ،گیس ،پٹرول مہنگے کر رہے ہیں