میرپور (صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کمپوزٹ سالانہ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ میں کل 46136 طلبا وطالبات شامل امتحان ہوئے جن میں سے 23057 پاس ہوئے بورڈ کا مجموعی نتیجہ49.10 فیصد رہا ۔امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کمپوزٹ میں مجموعی طور پر پری میڈیکل طلبا گروپ میں ریڈ فانڈیشن کالج بھمبر کے طالب علم احمد افضل رول نمبر 511488نے 1054 نمبرات حاصل کرکے پہلی،پنجاب کالج میرپور کے طالب علم رجب عمران رولنمبر511206 نے 1050 نمبرات حاصل کرکے دوسری اور ریڈ فانڈیشن کالج بھمبر کے طالب علم محمد علی تنویر رولنمبر 511502 نے 1049 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی .پری میڈیکل گروپ طالبات گروپ میں پنجاب کالج میرپور کی طالبہ کشمالہ اعجاز رولنمبر 502276 نے 1046 نمبرات حاصل کرکے پہلی ،فاطمتہ الزہرہ گرلز کالج کوٹلی کی طالبہ آمنہ فاروق رولنمبر 503922 نے 1042 نمبرات حاصل کرکے دوسری اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی طالبہ عائشہ عارف رولنمبر 500464 نے 1039 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments