لکی مروت، کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق


لکی مروت(صباح نیوز)لکی مروت کے علاقے شہباز خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق شہباز خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد بجلی کے 11 ہزار میگا واٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ کام کے دوران گرڈ سٹیشن سے بجلی چالو کر دی گئی جس سے چاروں افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے۔

چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے گئے جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہے۔ریسکیو ترجمان نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔