آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی،کے داخلے اب 15ستمبر 2023تک جاری رہیں گے

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریگولر داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔جامعہ کشمیر کے بی ایس،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں فال 2023کے داخلے اب 15ستمبر 2023تک جاری رہیں گے۔ شعبہ تعلقات عامہ جامعہ کشمیر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان پروگرامز میں داخلہ جات کے لیے انٹر ی ٹیسٹ20اور 21ستمبر2023 کو ہونگے۔،

جامعہ کشمیر میں داخلہ لینے والے طلبہ بذریعہ آن لائن اور جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں وہ جامعہ کشمیر کے شعبہ امور طلبہ چہلہ کیمپس سے طبع شدہ فارمز حاصل کرکے مکمل کوائف کے ساتھ داخلہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جامعہ کشمیرکے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر جامعہ کشمیرپروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں داخلوں کی تاریخ میں 15ستمبر 2023تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی آف سائنسز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تمام شعبہ جات میں ریگولر داخلوں کی آخری تاریخ اب 15ستمبر 2023ہوگی۔،اب طلبہ 15ستمبر 2023تک اپنے داخلہ فارم ادارہ امور طلبہ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ جبکہ بی ایس پروگرام میں انٹری ٹیسٹ 20ستمبر2023 کو اور ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں انٹر ی ٹیسٹ 21ستمبر 2023کو متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہوگا۔جاری شدہ شیڈیول کے مطابق پہلی میرٹ لسٹ 29ستمبر2023کو،

دوسری میرٹ لسٹ 03اکتوبرجبکہ تیسری اور حتمی میرٹ لسٹ 06اکتوبر 2023کو متعلقہ شعبہ جات میں آویزاں کی جائے گی۔جاری شدہ شیڈیول کے مطابق کلاسز کا آغاز 16اکتوبر2023سے ہوگا۔ طلبہ مزید معلومات کیلئے جامعہ کشمیر کے ڈائر یکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیرز کے رابطہ نمبر 05822-960463پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر(انسٹیٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز) میں داخلوں کا آغاز

  یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر(انسٹیٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز ) میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے ایف اے اور ایس اے سی طلبہ کے لیے بی ایس سی تاریخ بی ایس سیاسیات بی ایس کشمیر اسٹڈیز چار سالہ پروگراموں کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ بی اے / اے ڈی پاس طلبہ بھی پانچویں سمسٹر کے لیے داخلے لیں سکیں گے ان کے لیے بی ایس تاریخ بی ایس سیاسیات دو سالہ پروگرام ہونگے ایم اے پاس طلبہ کے لیے بھی ایم فل کشمیر اسٹڈیز میں داخلے شروع ہو گیے ہیں داخلے 15 ستمبر تک جاری رینگے