اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب 78 کروڑ49 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے تیسرے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک)کے اجلاس میں منظور کئے گئے منصوبے میں جی پی ایس آئی پارٹنرز کی جانب سے ایک ارب انیس کروڑ 79 لاکھ تیس ہزار ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جبکہ 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا اے ایف دی قرضہ شامل ہے۔
منصوبے پر عملدرآمد ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے زریعے ہوگا، منصوبے کے تحت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ایکنک نے پی سی ون کا دورانیہ تین سال تک بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ہیاور ای اے ڈی کو منصوبے کی فنانسنگ کیلئے حکومت پاکستان کے ایما پر قرضے کیمعاہدہ کے بھی اختیارات دیے ہیں۔۔