خیبر،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک


خیبر(صباح نیوز)ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔