پشاور (صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے ضلع خیبر میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زیر حراست دہشت گردوں کی اطلاعات پر ضلع خیبر میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ حوالدار شہید ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments