اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں جمال شاہ نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا،ملاقات میں پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ممکنہ اقدامات پر گفتگوکی ۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments