لاہور (صباح نیوز)پنجاب میں ڈینگی کیسزتیزی سے بڑھنے لگے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے لاہورمیں 37 ،راولپنڈی 27 ،ملتان ،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں چار چار کیس رپورٹ ہوئے۔
شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور پاکپتن میں دو دو مریض سامنے آئے۔صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد1351 تک جا پہنچی ۔ پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے88مریض زیرعلاج ہیں۔