کراچی ،آشوب چشم کے مریض میں خطرناک حدتک اضافہ


 کراچی(صباح نیوز)کراچی میں آشوب چشم کے مریض میں خطرناک حدتک اضافہ ہو گیا ۔ماہرین امراض چشم نے کہا کہ ہسپتالوں میں یومیہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں، یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے ۔

اس بیماری سے متعلق ماہرین امراض چشم نے کہا کہ آشوب چشم سے بچنا انتہائی آسان ہے، اس سے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔ماہرین امراض چشم نے کہا کہ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ اور صابن الگ رکھے جبکہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کرے اور استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری پر تلف کردیا جائے۔