لاہور(صباح نیوز) بارش کے بعد لاہور میں سموگ اور آلودگی کے بادل چھٹنے لگے۔ بارش کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 9ویں نمبرپر آ گیا ۔
لاہور 189 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پرآگیا۔باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کے بادل چھٹنے لگے۔ رات سے جاری بوندا باندی نے لاہور شہر کو پہلے تین آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔
دو ماہ سے سموگ اور فضائی آلودگی نے شہریوں کو جہاں موسمی بیماریوں میں مبتلا کیا وہیں آنکھوں میں جلن، سوزش، اور خراش نے جینا محال کر رکھا تھا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک بارشوں کی نوید سنائی ہے جبکہ درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔