پشاور،دریا کے کنارے سے ایک بچی کی لاش برآمد


پشاور(صباح نیوز)پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں دریا کے کنارے سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 6 سالہ عائشہ  گذشتہ  شام رشتے داروں کے گھر جانے کے لیے نکلی اور گھر واپسی پر لاپتہ ہوئی، بچی کے لاپتہ ہونے پر اس کے والدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس نے کہا کہ بچی کی لاش ان کے رشتے داروں کے گھر کے 100 میٹر فاصلے پر برآمد ہوئی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ، بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ جنسی زیادتی ہوئی یا نہیں۔پولیس نے کہا  کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس پی رورل طفراحمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔