اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2افراد دم توڑ گئے ،کل اموات 28945تک پہنچ گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 198 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 498، بلوچستان میں 33 ہزار 648، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 823 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 75، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔