چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے،بیرسٹرسیف


پشاور(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ عدالت نے قانون کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی اور قانونی حق دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس کیس کی اپیل بھی جلد منظور کی جائے گی، ایسے بے بنیاد کیسز کی وجہ سے قانون مذاق بن گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرے گی، سیاسی اختلافات پر ایسے بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔