خیبرپختونخواکے21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ  سٹیشنز پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔

صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا ،کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیراپر، دیرلوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے  256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،پولیس ،ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔