محمد ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کاحلف اٹھا لیا


پشاور(صباح نیوز)محمد ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عہدے کاحلف اٹھا لیا ۔

نئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس ابراہیم خان چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ بنے۔