محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی،بارشوں کا سلسلہ کتنے دن رہے گا؟جانئے


اسلام آباد ،کراچی(صباح نیوز)بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کل  سے  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  نئے سسٹم کے تحت  آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران  کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان،  زیارت،  پشین، گودار اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث کل  سے 7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور سمیت خیبرپختونخوا ، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔