اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6افرادجاںبحق ہو گئے ،کل اموات 28933تک پہنچ گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 34 لاکھ 23 ہزار 546 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 141 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 56 ہزار 816 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12لاکھ 95ہزار 932ہو گئی ۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666، بلوچستان میں 33 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ۔
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہو گئی ، پنجاب میں 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 930، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں