آصف زرداری کا  ڈاکٹرطاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ


لاہور(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان منہاج القرآن کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پہلی آڈیو بک کی تکمیل پر مبارکباد بھی دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے بھی ٹیلی فون پر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔ترجمان کے مطابق طاہر القادری کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اب رو بصحت ہیں۔