کالعدم تنظیم کے تشدد سے زخمی ہونیوالا اے ایس آئی جاں بحق


سادھوکی(صباح نیوز)کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی اے ایس آئی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی اہلکار ابوبکر کو جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ مشتعل افراد نے سادھوکی میں اے ایس آئی بوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اے ایس آئی ابوبکر کا تعلق ضلع جھنگ سے تھا، وہ 1990 میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ابوبکر کی ہلاکت کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی ۔