کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کاعمل شروع ہوگیا۔
قومی ائیرلائن کی 2 پروازیں جدہ سے 302 حجاج کو لیکر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچیں، رواں برس حج کے لئے 9 ہزارسے زائد حجاج نے بلوچستان سے حج کی سعادت حاصل کی۔
محکمہ مذہبی امورکے حکام ،جنرل منیجرپی آئی اے بلوچستان نے حجاج کا استقبال کیا،پی آئی اے آپریشن کے ذریعے 30 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی کاسلسلہ جاری رہے گا۔