گوادر،ڈیزل سے بھراٹرک الٹ گیا، آگ بھڑک اٹھی،3افراد جھلس کر جاں بحق


گوادر(صباح نیوز)گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر علاقہ بسول کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹ گیااور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو جلے ہوئے ٹرک سے نکال کر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔