خضدار(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدارمیں گیسٹرو وبائی شکل اختیار کرگیا۔تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑینجی میں دو روز کے دوران گیسٹرو کے باعث تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ بچوں اور خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد گیسٹرو سے متاثر ہوئے۔ڈی ایچ او ڈاکٹربشیربنگلزئی نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2میڈیکل ٹیمیں آڑینجی پہنچ گئی ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف گیسٹرو کے امراض سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔
حکام نے دعوی کیا ہے کہ اور جو بھی مریض اسپتال کی اوپی ڈی میں لائے جاتے ہیں ان میں متعدد مریضوں کو اوپی ڈی میں دوائیں دے کر فارغ کردیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ گیسٹرو انتہائی متعدی بیماری ہے اور آپ کو اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ اچھے صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا اب بھی اس سے محفوظ رہنے کے لئے بہترین دفاع ہے۔ کھانا تیار کرنے یا کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھولیں۔