بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ، ہائی الرٹ جاری


لاہور(صباح نیوز) پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا، تمام محکمے فوری طور پر انتظامات مکمل کریں۔