اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق ہو گئے ، کل اموات 28918تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے بدھ کے روزجاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 887 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 739 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 396 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 752، سندھ میں 4 لاکھ 81 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 285، بلوچستان میں 33 ہزار 626، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 534 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 924، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔