سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرگرفتار


ملتان(صباح نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد ، فیوز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور اس کی شناحت کمال کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں  کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔