سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ محاصرے اور تلاشی کی کم از کم 223کارروائیوں کے دوران 24 شہریوں کو گرفتار کیا۔
جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے ان میں سے ایک شخص کو دوران حراست شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔
قابض بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کم از کم 223کارروائیوں کے دوران 24 شہریوں کو، جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن تھے، کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے ” کے تحت گرفتار کیا۔فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچایا۔