حکومت اور اپٹما میں معاہدہ ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کوکل سے گیس ملے گی


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔

شاہد ستار نے بتایا کہ اپٹما نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں اور کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔انہوں نے بتایا ہماری یومیہ گیس 15 کروڑ مکعب فٹ ہے، سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق دائود کے مشکور ہیں۔