پیٹرولیم لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹرکر دی گئی ۔قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے حکومتی ترمیم منظور کر لی گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹرکر دی گئی ۔قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے  حکومتی ترمیم منظور کر لی ۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی۔ وفاقی حکومت کو 60 روپے تک پیٹرولیم لیوی حاصل کرنے کا اختیار ہوگا بعد ازاں قومی اسمبلی نے فنانس بل 202324 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی  فناس بل کی منظوری سے آئندہ مالی سال 2023۔24  کے  وفاقی بجٹ پر عملدرآمد شروع ہوسکے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  پنش میں اضافے سمیت دیگر ریلیف پیکچزپر عملدرآمد ہوگا۔