پشاور(صباح نیوز) پشاور میں دو روز میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش جاری ہے،متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کاکشال اور ملحقہ علاقوں میں جیو فینسنگ کی گئی، واقعہ سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لئے گئے۔
فائرنگ کی جگہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فرانزک کے لئے بھجوائے جائیں گے۔ تفتیش کے لئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا بھی جائزہ لیا گیا۔