اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،کل اموات کی تعداد 28912 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 869 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔