شمالی وزیرستان،کھلونا بم پھٹنے سے دھماکہ ،نوعمرلڑکا زخمی


میرانشاہ(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک نوعمر لڑکا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکا قریب پہاڑ میں لکڑیا ں اکٹھی کر رہا تھا۔ کھلونا بم اٹھانے سے اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے13 سالہ محسن دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا۔حکام کے مطابق زخمی لڑکے کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میرانشاہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے خلیفہ گلنوازہسپتا ل بنوں منتقل کردیا۔