سمندری طوفان با ئپر جوائے مزید شدت اختیارکرگیا،کراچی سے 600کلومیٹر دور

کراچی (صباح نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائیپر جوائے مزید شدت اختیارکرگیا، اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، طوفان کراچی سے صرف 600 کلو میٹر کی دوری پر رہ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جہاں جہاں سے گزررہا ہے وہاں سمندری لہریں 30 سے 40 فٹ تک تک بلند ہورہی ہیں، طوفان گرد ہوائیں 180 سے 200 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

پی ڈی ایم کے مطابق بائپر جوائے طوفان کا رخ ٹھٹھہ کے جنوب میں 670 اور اوماڑہ کے جنوب مشرق میں 720 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ البتہ طوفان (کل)14 جون تک شمال کی سمت میں گامزن رہے گا، امکان ہے کہ (کل )14جون کو طوفان کا رخ جنوبی سندھ کیٹی بندر کی جانب ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 15 جون کو طوفان کیٹی بندر تا گجرات کے درمیان کسی جگہ ٹکرائے گا۔