سٹاک ہوم (صبا ح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سویڈن کے وزیر برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور غیر ملکی تجارت جوہان فارسل سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور قابل تجدید توانائی، پائیدار ٹیکنالوجیز، آئی سی ٹی، ہنر مند لیبر کی فراہمی اور تحقیق و ترقی میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔۔