حکمران اپنی اعلانات پر عمل کرتے ہوئے چمن ،کوئٹہ، کراچی شاہرا ہ فوری طور پر ڈبل کریں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران اپنی اعلانات پر عمل کرتے ہوئے چمن ،کوئٹہ، کراچی شاہرا ہ فوری طور پر ڈبل کریں چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے کے حوالے مزید حادثات کا انتظار نہ کریں تنگ شاہراہ ،زیادہ ٹریفک حکومتی نااہلہ وغفلت کی وجہ سے اہل بلوچستان کو اس شاہراہ سے بہت لاشیں ملی ہیں موٹر ویز کو اہل بلوچستان کیلئے کیوں شجر ممنوعہ بنایا گیا ہے ،شہریوں کو سفرکی جدید معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کواجاگراور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زیادہ فاصلوں ،کچی سڑکوں ،سفر کی جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ٹریفک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں عوام ٹرانسپورٹرزنے کئی بار احتجاج کیا مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اب تک چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہیں بھی اب تک دورویہ ہوئے نہ عوام کوسفرکی جدیدسہولیات ملی ہیں۔کوئٹہ سے صوبے کے دیگر شہروں کو جانے والی شاہراہیں گزشتہ سیلاب وبارشوں کی وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار اور خراب وتباہ ہوئی ہیں کوئٹہ کے ا ندربھی شاہراہیں سڑکیں گلیاں بارشوں وطویل عرصے سے حکومتی نمائندوں وزراء کی غفلت کی وجہ سے تعمیر نہیں ہوئی ۔

جون بجٹ مہینہ آتے ہی شاہراہوں کو پکاکرنے کے بجائے ان کا منہ کالاکیا جاتاہے ٹھیکیداری سسٹم میں بدعنوانی کی وجہ سے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے چند دنوں مہینوں کے بعد شاہراہیں دوبارہ خستہ حال ہوجاتی ہے اس لیے شاہراہوں کی تعمیر میں معیارودیانت داری کو لازم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے منتخب ہونے والے تمام حکومتی واپوزیشن کے ممبران اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے ممبران اسمبلی کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ہر سطح ہر آوازبلند کیا جائیگا حکومت چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے سمیت صوبے میں سیلاب وبارشوں سے تباہ ہونے والی شاہراہوں کی معیاری میٹریل سے تعمیر فی الفورشروع کریں