اوسلو(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اوسلو میں ناروے کے وزیر خارجہ اے ایچوئٹ فیلڈ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے 75 سالہ تعلقات کو سراہتے ہوئے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کثیرالجہتی کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔۔