اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس آ گیا،مریض کی حالت اب کیسی ہے؟خبر آ گئی


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ۔

این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں، صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔

اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔