کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک بہت پارٹیاں اور بہت سے ارکان سینیٹ ہیں لیکن قوم کی حافظہ قرآن بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی اور قانونی انصاف کی فراہمی کیلئے صرف جماعت اسلامی کا ایک سنیٹر عملی جدوجہد کر رہاہے جو جماعت اسلامی کا اعزازہے جماعت اسلامی صرف عافیہ صدیقی نہیں بلوچستان کے جگر گوشوں کیلئے سب سے بڑھ کر عملی میدان میں سرگرم عمل ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کی جدوجہد وسرگرمیاں کامیاب ہوگی اور اس کی بدولت قوم مسائل کے دلدل سے نکل کر اسلامی حکومت کی طرف جائیں گے ۔
اپنی ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کونااہل کرنے ،اقتدار بچانے اور مقدمات ختم کرنے کے بجائے عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیاں ختم کرنے پر توجہ دی جائیں۔مقتدرقوتوں کیساتھ ساتھ عوام نے جن قوتوں پر اعتمادکیا وہی مسائل ومشکلات کا سبب بن رہے ہیں آج بھی حل صرف جماعت اسلامی ہے ۔حکمران اور مقتدرقوتیں بلوچستان سے صرف کماناچاہتے ہیں انہیں اہل بلوچستان کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر سے جس تحریک کاآغازکیا وہ انشاء اللہ بہت جلد صوبہ بھر میں پھیل جائیگااور عوام کو شعور دیکر جائز حقوق کیلئے قانونی جدوجہد میں بہتری ووسعت لے آئیں گے عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہیں انشاء اللہ قوم کوجماعت اسلامی دیانت دار قیادت واسلامی حکومت دیکر پریشانیوں اورمشکلات سے نجات دلائیگی۔ بلوچستان میں قتل وغارت گری ،ناانصافی ،عدالتی ،سیاسی ،انتظامی ناانصافی میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومت اور اسٹبلشمنٹ برابرکے شریک ہیں ۔سیکورٹی فورسز،منتخب نمائندوں اورمقتدرطبقے نے بلوچستان کو منافع بخش کاروبار بنادیا ۔
عوام نے جن کو ووٹ دیکر اسمبلی مسائل کے حل اور عوامی مفاد میں قانون سازی کیلئے بھیجاوہی لوگ اب صرف ذاتی مفادات مراعات کیلئے کوشاں ہیں۔نااہل منتخب نمائندوں کا کردار بھی ٹھیک نہیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ناانصافی مظالم کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آوازبلند کیا جس کوعوامی پزیرائی بھی حاصل مگر بلوچستان سے صرف کمانے والے ناراض اور جھوٹے مقدمات بناکر چار ماہ سے قید کیا گیا بلوچستان کی پارٹیوں ،منتخب نمائندوں کو عوام سے مخلص ہونا ہوگا تاکہ اجتماعی مسائل حل ،پریشانی ،مظالم انصافی میں کمی آسکیں بلوچستان کے جگر گوشے قید میں ہے مگر قوم کے نام پر سیاست کرنے والے جب اقتدارمیں ہوتے ہیں تو خاموش جب اقتدارسے باہر آجاتے ہیں تو پھر مظلوم عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں جماعت اسلامی نے پہلے بھی بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل ،لاپتہ افراد، ساحل ووسائل کی حفاظت ،بدعنوانی ،اپنوں وغیروں کی ناانصافی ،مظالم پر بھر پور تحریک چلائی آئندہ بھی انشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل پر بھر پور آوازاُٹھائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ حقیقی معنوں میں انقلابی آئینی جدوجہدکے ذریعے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے