اسلام آباد (صباح نیوز)آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں 10 جون تک وزارتِ خزانہ کے ملازمین کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا۔
وزارتِ خزانہ نے مجوزہ اتھارٹی کی ہدایت پر سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق نئے بجٹ کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق ملازمین کے دفتری اوقات صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے تک کردیئے گئے ۔
وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو نئے شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔ایڈیشنل فنانس سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز سمیت متعلقہ افسران کو بھی اس حولے سے آگاہ کردیا گیا ۔