جماعت اسلامی قوم کیساتھ ملکر نااہل لٹیروں کو ناکام بنائیں گی،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پارٹیاں ووچہرے بدل کر لوٹ مار کرنے کیلئے عوام پر مسلط ہورہے ہیں ۔ملک وبلوچستان کو باربار بحرانوں کے دلدل میں پھنسانے والے پھرسازش کے تحت ہم پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جماعت اسلامی قوم کیساتھ ملکران نااہل لٹیروں کو ناکام بنائیگی بلوچستان میں ترقی اخبارات ،دستاویزات اوراعلان میں کئی عشروں سے جاری عملی طور پر میدان میں بلوچستان ریگستان بنا دیا گیا ہے اپوزیشن اورحکومت دونوں نے پانچوں انگلیاں گھی میں ہے روزگار برائے فروخت ،ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن وکمیشن کا بازار گرم ہے ۔نوجوان بے روزگار اور منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں ۔حکمرانوں مقتدر قوتوں کوعوام کے مسائل پریشانی اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں انہیں اپناکمیشن ،مراعات ومفادات عزیزہے جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں نااہلوں اور مفادپرستوں سے نجات دلاکر دیانت دار قیادت کے ذریعے مسائل سے نجات دلائیگی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اہل بلوچستا ن کے حقوق کے کیلئے ہر فورم پر آوازُٹھائیگی حقوق بلوچستان مہم قوم کے دلوں کی آوازاور مسائل کے حل کی راہ ہے جمہوری طریقے سے نااہل حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیں گے۔ بلوچستان کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ،اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے سب لٹیروں ملک وملت دشمنوں کو لوٹاہو ئی دولت سے بہت بڑاحصہ مل ر ہاہے اس لیے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ جاری کی جاتی ہے ۔عوام نااہلوں ،لٹیروں سے مایوس ہیں بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر پوچھنے والا کوئی نہیں۔حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ۔بلوچستان میں ہر طرف غربت ناچ رہی ہے جبکہ دوسری جانب لوٹ مار میں چاروں صوبوں سے آگے بہت آگے ہیں۔حکمرانوں ومقتدر قوتوں کی لوٹ مارپر سب نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ جماعت اسلامی لٹیروں ولوٹ مار کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کریگی تاکہ عوام کی دولت عوام پر خرچ کیے جائیں بلوچستان کے عوام کو سی پیک ودیگر وسائل ومعدنیات کے ثمرات سے کیوں محروم کیا گیا ہے بلوچستان سے صرف کمانے ،لوٹنے کی روش اب ختم ہونا چاہیے بلوچستان میں رہنے والوں کو یہاں کے وسائل سے سب سے پہلاحق ہے اوریہ حق آئین وقانون نے دیا ہے لیکن بدقسمتی سے وسائل سے چند خاندان ،چند لٹیرے مالا مال ہورہے ہیں جبکہ عوام نان شبینہ کے محتا ج ہیںحکمرانوں ،مقتدر قوتوں کوبلوچستان کے عوام سے نہیں وسائل سے محبت ہے بلوچستان کے عوام کو تحفظ دیکر ترقی وخوشحالی روزگار اورتعلیم وصحت کی سہولیات دی جائیں لاپتہ افراد کو بازیاب ، بارڈر زپر وساحل پر اداروں ،حکومت اور اسٹبلشمنٹ اورسیکورٹی فورسزکی لوٹ مار ختم کی جائے