اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ۖ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں کہ نبی پاک ۖکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ روسی صدر کا بیان میرے موقف کی تائید ہے کہ شان رسالت ۖ میں گستاخی آزادی رائے نہیں،وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا چاہیے۔
I welcome President Putin's statement which reaffirms my message that insulting our Holy Prophet PBUH is not " freedom of expression". We Muslims, esp Muslim leaders, must spread this message to leaders of the non-Muslim world to counter Islamophobia. https://t.co/JUKKvRYBSx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2021
سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھاکہ شان رسالت ۖ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شان رسالت ۖ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھاکہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم امہ کے اس لیڈر (عمران خان)کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ۖ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج ولادیمیر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں