امیر جماعت آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا استور شونٹر ٹاپ پر برفباری تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار


راولاکوٹ(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے استور شونٹر ٹاپ پر برفباری تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوراً برفانی تودے تلے دب جانے والوں کو نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے ،الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت ہنگامی بنیاد پر امدادی کارروائیاں شروع کرے ۔