مقبوضہ کشمیرمیں کرونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ کشمیر  میں کرونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس طرح کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد4518ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54ہزار 938ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 132افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 40ہزار 293تک پہنچ گئی ہے۔  132افراد میں سے جموں میں 27جبکہ کشمیر میں 105افراد متاثر ہوئے ۔

کشمیر میں  2 افرادبیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 103افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سرینگر میں سب سے زیادہ 40، بارہمولہ میں 34، بڈگام میں 4، پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 5، جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔