اسلام آباد(صباح نیوز)افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے اینڈی میک کوبرے نے منگل کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پرامن و مستحکم افغانستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے رابطوں اور بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔