حکومت کی جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں


اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کرلی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے یو ایس ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے واشنگٹن میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ایف ڈی اے امریکا اور ڈریپ معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے یو ایس ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، حکومت جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔