اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔
پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی نائب وزیر دفاع ڈاکٹرناصربن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔