اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تیز رفتار اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے اور حکومت ماحول دوست توانائی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، ماحول دوست توانائی کی ضرورت موجودہ نسل کو درپیش سب سے اہم مسائل میں سے ہے، پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور پاکستان دوسرے ممالک کی جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی کے باعث نقصان اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام بینکاک میں ہونے والی فیوچر انرجی کانفرنس ایشیا سے خطاب کے دوران کیا ۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ماحول پر مضر اثرات مرتب کرنے والے ایندھن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہنیشنل الیکٹر سٹی پالیسی 2021کا وژن مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، پاکستان شمسی اور ہوا سے حاصل کی جانے والی توانائی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحول دوست توانائی کا حصہ 6 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے اور حکومت کا ہدف 2030 تک ماحول دوست توانائی کا حصہ60فیصد تک بڑھانا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال 30 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ 2030 تک کوئلے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہ