عازمین حج کیلئے فراہم کردہ ادویات اعلی معیار کی ہونی چاہییں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود

اسلام آباد (صباح نیوز)  حج میڈیکل مشن کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیرصدارت ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا۔ا جلاس میں کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی گئی ادویات کے معیار پر غور کیا گیا۔ وزارت  مذہبی امور میں  ہفتہ وار چھٹیوں کے روز بھی بدستور کام جاری رہا۔

متذکرہ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عازمین حج کیلئے فراہم کردہ ادویات  اعلی معیار کی ہونی چاہیے، ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزارت کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں 2 ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ  ملک بھر سے بہترین ڈاکٹرز عازمین حج کی خدمت پر مامور کئے گئے ہیں۔عازمین کو بروقت میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گی