بھارت میں انٹر امتحانات کے نتائج دیکھ کر 6 طلباء نے خودکشی کرلی


نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی ریاست تیلنگانہ میں انٹر امتحانات کے نتائج آنے کے بعد 24 گھنٹے کے دوران 6 طلباء نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 3 طالبات بھی شامل ہیں۔ بھارتی پولیس کے مطابق امتحانات میں ناکامی کے باعث طلباء نے خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ریاست آندھرا پردیش میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد 48 گھنٹے کے دوران 9 طلبہ نے خودکشی کی تھی۔